سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی وارڈ میں خاتون کا انتقال خون زیادہ بہہ جانے سے ہوا

کوئٹہ : سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی وارڈ میں جاں بحق ہونے والی خاتون خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی جس وقت خاتون کا انتقال ہوا گائنی وارڈ میں دو پروفیسر اور دیگر عملہ موجود تھا تاہم مریض کے اہل خانہ کے اشتعال کی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو آپریشن تھیٹر میں بند کرلیا تھا ۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں رونما ءہونے والے ناخوشگوار واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چلنے سے عوام کے اندر ہسپتال کے بارے میں خدشات پیدا ہونے لگے۔ جس پر ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جوواقعہ کی چھان بین کر کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائی گی۔واضح رہے کہ جس مریضہ سے متعلق سو شل میڈیا پر ویڈیو چلائی جا رہی ہے بعد از آپریشن وفات ہوگئی اور تاثر یہ دیا گیا کہ ہسپتال میں کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہ تھی۔مریضہ کو 6 اپریل بوقت 3 بجے دوپہر ہسپتال کے شعبہ گائنی میں لایا گیا زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے مریضہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کی اور ضروری ٹیسٹ وغیرہ کروا ئے اور مریضہ کے ورثاءکو فوری طور پر 4 سے 5 بوتلیں کا انتظام کرنے کو کہا۔ڈاکٹروں نے ورثاءکو بتایا کہ اس حالت میں مریضہ کا آپریشن کرنا مناسب نہیںلہٰذا حالت سنبھلنے پر ان کا آپریشن کیا جائے گا۔7 اپریل 2023 کو گائنی کے دو پرفیسرز کی موجودگی میں مریضہ کا آپریشن کیا گیا اور مریضہ کے ورثاءکو دوبارہ مناسب مقدار میں خون کا انتظام کرنے کو کہا گیاکیونکہ مریضہ کافی خون کا ضیاع ہو چکا تھا۔مریضوں کے اشتہال کی وجہ لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے حفاظت کی خاطر اپنے آپ کو آپریشن تھیٹر میں بند کر لیا۔اسی دوران ویڈیو بنائی گئی اور حقائق جانے بغیر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ ہم شعبہ امراض نسواں کو مسلسل ترقی جانب گامزن کر رہے ہےں حال میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی جانب سے طبی مشینری آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں فراہم کر دی گئی ہے جس سے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو رہا ہے اور عنقریب ڈبلیو ایچ او اور ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے شعبہ امراض نسواں مزید ترقیاتی کام ، لیبر رو کی توسیع کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی کے مسائل ہےں جس کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ نے کئی مرتبہ اعلی حکام کو آگاہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں