بیرون میں حزب اللہ اور حماس کے سربراہوں کی ملاقات
بیروت (این این آئی) حزب اللہ اور حماس کے رہنماﺅں نے بیروت میں ملاقات کی ہے اوراسرائیل کے خلاف مزاحمت کے محورکی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں حکمران فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل حانیہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود ہیں۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہاکہ تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھ اسماعیل حانیہ کی ملاقات میں دونوں نے مزاحمت کے محور کی تیاریوں اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں اس کے ارکان کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس بیان میں مزاحمت کا محور سے مراد لبنانی، فلسطینی، شامی اور ایران کے حمایت یافتہ دیگر گروپ ہیں جو اسرائیل کے مخالف ہیں اور اس کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصی میں پیش آنے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


