بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
کوئٹہ : اے این ایف کا منشیات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاﺅن جاری۔ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات ، نشہ آور ادویات برآمد کر کے قبضے میں لیکر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 110 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، اسکے علاوہ اسلام آباد میں کاروائی کرتے ہوئے کار سے 36 کلو چرس برآمد پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار۔برآمد ش±دہ چرس کار میں لگے ہوئے گیس سلنڈر کے اندر چھپائی گئی تھی۔باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر ER 851 سے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ کی تلاشی کے دوران کپڑوں میں جذب شدہ آئس برآمد۔کپڑوں کا مجموعی وزن 16 کلو ہے مردان کا رہائشی ملزم گرفتار۔اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کاروائی پلاسٹک کے تھیلوں سے 15 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد۔لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر QR 629 سے قطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 75 آئس بھرے کیپسولز برآمد۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ملزم گرفتار۔لاہور میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 3 کلو 600 گرام افیون اور 16 کلو 800 گرام چرس برآمد، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کاروائی کرتے ہوئے تھائی لینڈ بھیجے جانیوالے کنٹینر سے 1700000 نشہ آور گولیاں برآمد۔برآمد ش±دہ نشہ آور گولیوں کو کپڑے کے بنڈلوں میں چھپایا گیا تھا۔گرفتار م±لزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی۔


