وزیراعلیٰ بلوچستان کا مفت راشن پیکج، پشین کے سینکڑوں مستحق خاندانوں میں امدادی اشیا کی تقسیم

پشین ;’ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک میں فراہم کردہ مفت راشن پیکج کے تحت ضلع پشین کے سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ وزیراعلی بلوچسان کے کوارڈینیٹر نورخان ترین ایڈوکیٹ کی سرکردگی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین حفیظ اللہ سوری اور اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کی زیرنگرانی ضلع پشین کے مختلف علاقوں کے تعلق رکھنے والے پانچ سو غریب اور نادار گھرانوں میں مفت راشن تقسیم کی گئی جسے منصفانہ و شفاف طریقہ سے حقداروں تک پہنچادی گئی، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر نورخان ترین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں پانچ سو خاندانوں کو راشن فراہم کردیا گیا ہے۔پیکج میں ایک گھرانے کے لئے کئی روز کا راشن موجود ہےجس میں 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا 5، کلو چنے 5 کلو چاول کرنل باسمتی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 5، کلو کوکنگ آئل ، ایک کلو نمک ا،یک کلو چائے اور ٹینگ مشروب 1/2 کلوگرام شامل ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک میں صوبے کے تمام اضلاع کے عوام کے لئے راشن فراہمی کا اعلان کیا گیاتھاجس کے تحت پشین کے غریب گھرانوں میں بھی مفت راشن تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ پر مشتمل راشن پیکج منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہیں جس کے تحت غریب و مستحق افراد کی فہرست مرتب کرکے انہیں راشن فراہم کررہے ہیں اس وقت تک پانچ سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا اور مزید راشن بھی تمام علاقوں کے عوام میں تقسیم کردیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے رمضان فوڈ پیکج کے تحت تین ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرینگے جس کا مقصد ماہ صیام میں اپنے لوگوں کو راشن کی سہولت مہیا کرنی ہے انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوںمیں تقسیم کئے جانے والے راشن میں آٹا، چینی، چاول،کھجور،چاے کی پتی، پکوان تیل،مشروبات، سمیت دیگر اشیاءضروریہ شامل ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر تمام مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے، جو ایک قابل ستائش عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان فوڈ پیکج ہمارے لیڈر عبدالقدوس بزنجو کا ویڑن ہے۔رمضان فوڈ پیکج کا دائرہ کار گلی محلے تک وسیع کریں گے۔دیگر اضلاع میں بھی مستحق خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت راشن فراہم کریں گے۔رمضان فوڈ پیکج کا فائدہ عام آدمی کو پہنچتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں