افغان سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت آٹھ مسلح باغی ہلاک
کابل (آن لائن) افغانستان میں سیکور ٹی فورسز نے آپریشن کر کے باغی کمانڈر سمیت آٹھ مسلح مخالفین کو ہلاک کردیا، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے مشرقی صوبہ پروان کے علاقے سالنگ میں باغیوں کیخلاف آپریشن کیا اور باغی کمانڈر اکمل امیری سمیت آٹھ باغیوں کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے باغیوں سے متعدد ہتھیار اور گولہ بارود بشمول دو مشین گنیں، اے کے ایم کے چار ٹکڑے اور ایک راکٹ سے چلنے والا دستی بم بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


