بلوچستان میں غیر یقینی صورتحال، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے صوبائی صدر میر رحمت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے مختلف محکموں میں پوسٹوں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے بے عوام اس وقت مشکل میں ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے نیشنل پارٹی موجودہ صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ رہا اور ایسے لوگوں کو اقتدار حوالے کیا ہے جنہوں نے بلوچستان کے مفاد کے حقوق کا سودا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال غیر یقینی ہے اور پنجگور اور تربت اور کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال غیر یقینی ہے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ 2018 میں سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات سے دور رکھا گیا اور ایسے لوگوں کو اقتدار حوالے کیا گیا جس سے آج صوبے میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے اور تمام محکموں میں پوسٹس فروخت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا بلکہ ستا آٹا کے نام پر ان کی تذلیل کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہے اور جب کوئی حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتا تو اخلاقی طور پر مستفی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گیا ہر چیز ٹھیکیداری پر چل رہی ہے کسی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے اس پر نیشنل پارٹی پارٹی خاموش نہیں رہے گی اور ان حالات پر عید الفطر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں