پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنماﺅں فردوس شمیم نقوی، علیم عادل شیخ اور دیگر نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو غیر قانونی اور غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے علی زیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں