وزیراعظم کا چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے زبردست اعلان

اسلام ا ٓ باد: وزیراعظم عمران خان نے چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی، طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز جمعہ کو آپریٹ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہرووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے اچھی خبر ا?گئی، وزیراعظم عمران خان نے دوسری پرواز کیلییبھی طلبا کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔معاون خصوصی زلفی بخاری ووہان سے طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز کل آپریٹ ہو گی، وزیراعظم کی ہدایت پرٹکٹس میں رعایت کر دی گئی ہے، ہم طلباکی طویل تکالیف اورمسلسل تعاون نہیں بھولے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان سیواپسی کی دوسری فلائٹ کیٹکٹ کی قیمت بھی 50ہزارہو گی۔دوسری جانب چین میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے، پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں