صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو بھی امن وامان پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے، وزیر مواصلات بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے قومی اسمبلی کی طرز پر صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو امن وامان پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا ، انہوں نے اسپیکر سے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایک لیٹر لکھیں ۔ یہ بات صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت میں نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی ۔سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ قومی سلامتی پر ان کیمرہ بریفنگ صرف قومی اسمبلی کو دی جاتی ہے ، اگر صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو بھی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا جائے، ،تو ہوسکتا ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی بہتر تجویز دے سکیں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا ہے کہ اس حوالے سے ایک لیٹر لکھا جائے ، رکن صوبائی سلیم کھوسہ نے نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سارا فنڈ ایم پی ایز کو دینے سے محکمے کمزور ہورہے ہیں،بڑی اسکیمیں کو محکموں کے ذریعے کرایاجائے تو محکموں کی کار کردگی بہتر ہوگی ،سلیم کھوسہ نے کہا کہ رمضان راشن پیکج میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو زیادہ حصہ دیا جائے ، اس کے جواب میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی فنڈز دے رہے ہیں ورنہ ماضی میں رو اپوزیشن پر بکتر بند گاڑی چڑھائی گئی ،،رمضان راشن پیکج سیلاب متاثرین کے مقابلے میں اونٹ کے منہ زیرہ ہے ،تاہم ہمارے کوشش ہے کہ مستحقین کو ریلیف دیا جائے ،،صوبائی وزیر سردار کھیتران نے انکشاف کیا کہ صوبائی کواڈینیٹر بغیر تنخواہ اور بغیر گاڑیوں کے کام کررہے ہیں۔


