ایکسین اور ٹھیکیدار ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کررہے ہیں، شکیلہ نوید دہوار
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی پر بی این پی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کھڑی ہیں انہوںنے سردار عبدالرحمن کھیتران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایکسین اور ٹھیکیدار ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کررہے ہیں انہوں نے اس پر ایوان کی توجہ مبذوال کرانی تھی انہوںنے کہاکہ انہوںنے اپنے دس ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی ہے جن پر کام نہیں ہوا ہے یہ منصوبہ تربت، سبی، کوہلو ، نصیر آباد اور جعفرآباد میں ہیں۔ انہوںنے واپڈا کے رویہ پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے واپڈا سے متعلق تمام منصوبہ تعطل میں پڑے ہیں اور واٹر سپلائی منصوبے بھی واپڈا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں اس دوران کافی دیر تک ان کے اور سردار عبدالرحمن کھیتران کے درمیان نوک جھوک جاری رہا بعدازں اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔


