خضدار ٹریفک حادثہ ، جاں بحق پولیس اہلکار وں کی تعداد7ہو گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے کے دوران 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ لیویز پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں