سوئی میں زمین کے تنازع پر بگٹی قبائل کے دو گروہوں میں جھگڑا، 6 افراد زخمی

کوئٹہ (آن لائن) سوئی کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر بگٹی قبائل کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں6افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوئی کے علاقے تلی مٹ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے تصادم سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تصادم کی اطلاع ملتے ہیں لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں