بلوچستان کے دور دراز علاقے مردم شماری کے عمل سے محروم ہیں، مدت بڑھائی جائے، سردار اختر مینگل
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کے کارکن ڈیجیٹل مردم شماری قومی فریضہ سمجھ کر بھرپور حصہ لیں ،بلوچستان کے ہر فرد کے شمار سے ہی ہم اپنے حقوق کے حصول کوممکن بناسکتے ہیں،مردم شماری ٹیموں اساتذہ ،کونسلران، چیئرمینوں کے محنت اور لگن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ،مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی جائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی ،تحصیل وڈھ اور دیگر علاقوں کے ذمہ داران ،علاقائی عمائدین کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ ڈیجیٹل مردم شماری میں مزید توسیع کی جائیں بلوچستان دوردرازعلاقوں پرمشتمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کا ہرکارکن ڈیجیٹل مردم شماری کو قومی ذمہ داری سمجھ کر اپنی منزل مقصود تک پہنچانے والے کارکن داد کے مستحق ہیں جن میں ٹیچرز،کونسلرز اور چیئرمین شامل ہیں ،جن کوقومی ذمہ داری کا احساس ہوا اور وہ اپنی قومی ذمہ داری پوری کرلی ،مردم شماری اب تک پوری نہیں ہوئی حکومت نے 20اپریل تک مردم شماری کے عمل میں توسیع کی ہے میری گزارش ہے چیئرمینوں ،کونسلروں ،کارکنوں سے کہ وہ ان پانچ دنوں میں محنت اور لگن سے کام کرے تاکہ بلوچستان کو فائدہ مل سکے جہاں بھی کوئی کمی ہے ہر کارکن ان کی نشاندہی کرے اور اپنے کاموں میںتیزی لائیں کام کے دوران کسی نوجوان کو تکنانہیں ہے ہماری منزل بڑی اور دور ہے انشاءاللہ مثبت نتیجہ ملے گا ،انہوں نے خضدار کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ نال ،زہری ،کرخ ودیگر علاقوں کے کارکنوں کو مردم شماری کا ٹاسک دیاجائے جتنے محنت او ر لگن سے کام ہوگا اس کا صلہ بلوچستان کو ملے گا ہم نے ثابت کرناہے کہ 2017ءمیں بھی ہمارے بعض علاقے مردم شماری سے محروم ہوئے تھے بلکہ نظرانداز کرکے مردم شماری میں شامل نہیں کئے گئے تھے ۔


