اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی سربراہی میں کارروائی 15افرادگرفتارکرلئے گئے
کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر پرائس کنٹرو ل کمیٹی سریاب نے اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو کی سربراہی میں گرانفروشوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پندرہ افراد گرفتار کرلیا۔کمیٹی کی جانب سے یہ کارروائیاں کرانی روڈ، پودگلی چوک و دیگر علاقوں میں کی گئیں اس دوران عارضی تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔کارروائی کے دوران قصاب کی دکان پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی نگرانی میں 700 روپے فی کلو گوشت فروخت کیا گیا قصاب کے بارے شکایت تھی کہ وہ مہنگے داموں فروخت کررہا ہے مگر اسکے برعکس انتظامیہ کی موجودگی سے 2 درجن سے زائد گاہکوں نے خریداری کی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب کا کہنا ہے کہ شہر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں جہاں بہتر اور ضروری محسوس ہوتا یے انتظامیہ اپنی نگرانی اشیافروخت کرواتی ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اشیاپرائس لسٹ کے مطابق خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے رن رات کوشاں ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے


