ایشیا کے درجن بھر ممالک ہیٹ ویو کی لپیٹ میںہیں

ایڈنبرگ:اسکاٹ لینڈ کے ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو نے ایشیا کے درجن بھر ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک بیان میں ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 14 اپریل کو 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسکاٹ ڈنکین کا کہنا تھا کہ ترکمانستان میں 13 اپریل کو 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اپریل میں گرمی کا نیا قومی ریکارڈ بن گیا۔ماہرموسمیات نے کہا کہ زیادہ شدید گرمی افغانستان، پاکستان، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہے، ایشیائی ممالک میں دن گرم ہونے کے ساتھ راتیں بھی معمول سے زائد گرم رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وسط ایشیائی ممالک میں رات میں معمول سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں