چینی وزیرخارجہ کا اپنے فلسطینی اور اسرائیلی ہم منصبوں کو ٹیلیفون، امن مذاکرات کیلئے سہولت کار کی پیشکش

بیجنگ (آن لائن) چین کے وزیرخارجہ کن گانگ نے اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ چین دونوں فریقین کے در میان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ کن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کو الگ الگ الگ فون کیا۔ کن گانگ نے اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن کو فون کرکے امن مذاکرات بحال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’چین اس معاملے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیرخارجہ نے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے بھی ٹیلیفونک بات چیت میں کہا کہ بیجنگ مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں