بھارت کی آبادی چین سے بڑھ گئی، اقوام متحدہ کے جاری اعداد و شمار میں حیران کن انکشاف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے آبادی سے متعلق جاری اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کی آبادی چین سے بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے اعدادوشمار اکٹھے کئے ہیں جن سے پتہ چل ہے کہ بھارت کی آبادی بڑھ کی 1.428 ارب ہو گئی ہے۔ ادارے کی جانب سے چین کی آبادی 1.425 ارب بتائی گئی ہے، اس طرح بھارت کی آبادی چین سے 29 لاکھ زائد ہو گئی ہے۔ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جب بھارت کی آبادی میں چین کے مقابلے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ورلڈ پاپولیشن فنڈ کے اس انکشاف کے بعد اب بھارت دنیا کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں