خاران انتظامیہ کی کارروائی چینی اور یوریا کھاد کی44ہزار سے زائد بو ریاں بر آمد
کوئٹہ:خاران انتظامیہ کی کاروائی کر تے ہوئے چینی اور یوریا کھاد کی سمگلنگ ناکام بنا تے ہوئے 44ہزار سے زائد بو ریاں بر آمد کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی ،سول انتظامیہ اور کسٹمزنے خاران کے پانچ دیہاتوں میں کاروائی کر تے ہوئے 53ٹرکوں میں لوڈ چینی اور یوریاکی 44ہزار 800سے زائد بوریاں بر آمد کر لیں حکام کے مطابق بر آمد کی گئی چینی اور یوریا کھاد تقریباً2240ٹن بنتی ہے جو یک مچ خاران سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے ذریعے ہمسایہ ملک میں سمگل کی جا نی تھی بر آمد شدہ چینی اور یوریا کھا د کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے
Load/Hide Comments


