افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا اختیار صرف رکن ممالک کو حاصل ہے، ترجمان یو این چیف
نیو یارک :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ واضح طور پر رکن ممالک کے ہاتھ میں ہے۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کےلئے ایک مربوط نقطہ نظر کی ضرورت کا اعادہ کیا تھا۔ان کے مطابق وہ کسی بھی طرح سے اس بات کا اشارہ نہیں کر رہی تھیں کہ رکن ممالک کے علاوہ کسی اور کو بھی کسی حکومت کو تسلیم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
Load/Hide Comments


