انڈونیشیا، سیمیرو آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

جکارتہ:انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا میں سیمیرو آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمیرو آتش فشاں کنٹرول سٹیشن کے اہلکار سگیت ریان الفیان نے کہا ہے کہ آج پہاڑ میں 16 دھماکے ہوئے اور ان دھماکوں کے نتیجے میں اطراف کے علاقے میں گرم راکھ برسنا شروع ہو گئی۔ پہاڑ کی شمال مشرقی سمت میں راکھ برسنے کا عمل زیادہ شدید رہا ہے۔حکام نے علاقے کے رہائشیوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔سیمیرو آتش فشاں کے شمال مشرقی سمت میں 13 کلو میٹر تک کا علاقہ اور دیگر علاقوں میں 5 کلو میٹر تک کا علاقہ آتش فشانی دھماکوں سے متاثر ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں