امریکی صدر،برطانیہ، کینیڈا کے وزرائے اعظم ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

واشنگٹن/لندن/اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن،برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کی طرف سے امریکا میں بسنے والے اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو۔ عید ایک ایسے مہینے کے اختتام پر آتی ہے جو ایثار ، قربانی اور محبت اور اخوت کے جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اوراہلیہ کی طرف سے مبارک باد دی اورعید مبارک کہا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے مسلمانوں کو عید کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں