عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی، ہم کچھ نہیں کررہے، ن لیگ

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ(ن)نے بطور حزب اختلاف اپنی ہی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا کرنے کی ٹھان لی، نجی ٹی وی کے مطابق سوموار کو (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس ہو ا جس میں پا رٹی قیادت نے اراکین کو معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں کے متعلق بریف کیا، اجلاس میں شریک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہم پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا نہیں کرپارہے ہیں۔پی ایم ایل (ن)کے مرکزی رہنما نے اعتراف کیا کہ پہلی مرتبہ عوام حزب اختلاف کی جانب دیکھ رہی ہے مگر ہم کچھ کر نہیں رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں عوام کی توقعات کے مطابق آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے تمام شرکائے اجلاس پر زور دیا کہ تمام اراکین آگے بڑھیں اور عوام مسائل کو اجاگر کریں۔ ان کا کہناتھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ قومی ڈائیلاگ کیے بغیر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹا نہیں جا سکتا ہے۔ قومی ڈائیلاگ کیے بغیر نئے انتخابات کرانے سے بھی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں