بلوچستان ، عید الفطر کے دوران مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب ) عید الفطر کے تعیطلات کے دنوں حب ،ساکران او ر گڈانی میں تین مختلف حادثات وواقعات میں ایک خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا نعشوں اسپتال پہنچا دیا گیا ،حب ندی میں نہاتے ہوئے 2اور گڈانی سمندر میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ شاہ نورانی جانے والی زائرین سڑک حادثے کا شکار ہو گئے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ،نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تعطیلات کے دوران حب ند ی میں پکنک منانے کے غرض سے آنے والے 2نوجوان ندی کے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی بحری ٹیم کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن کر کے ڈوبنے والے 16سالہ حسنین ولد عبدالواحد اور 15سالہ یوسف ولد محمد شاہجہان کی نعش پانی سے نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچا دی جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی گڈانی سے آمد اطلاعات کے مطابق گڈانی میں پکنک کے منانے کے غرض سے آنے والا 14سالہ بچہ گڈانی پھو نکاڑہ کے مقام پر پائوں پھسلنے کے سبب سمندر میں ڈوب گیا جس کی نعش نکال کر RHCشیخ آباد منتقل کردیا گیا متوفی کراچی کے علاقہ منگھو پیرکا رہائشی تھا دریں اثناء درگاہ شاہ نورانی لاہوت کے قریب شاہ نورانی جانے والے زائرین کو حادثہ پیش جس کے نتیجے میں 46سالہ زرینہ زوجہ درمحمد زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 26سالہ سرفراز ولد درمحمد زخمی ہو گیا حادثے میں جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے کراچی عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں