گوادر، حق دو تحریک کے زیر اہتمام عید کے روز مولانا ھدایت الرحمٰن بلوچ،ماہل بلوچ کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا

گوادر(انتخاب نیوز) گوادرمیں عید کے دن لاپتہ افراد کی بازیابی،مولانا ھدایت الرحمٰن بلوچ،ماہل بلوچ کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد،عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔گوادر میں حق دو تحریک بلوچستان کے زیر اہتمام عید کے روز مولانا ھدایت الرحمٰن بلوچ،ماہل بلوچ کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا،احتجاجی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گوادر میں احتجاجی ریلی کا آغاز میرین ڈرائیو سے ہوتا ہوا شہر کی کی مختلف سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے سید ظہورشاہ ایونیو شہدائے جیونی چوک پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا،احتجاجی ریلی میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد شرکت کی اور خواتین اور بچے بھی شریک رہے۔حق دو تحریک کے صدر آرگنازر حسین واڈیلہ،ڈپٹی آرگنائزر یعقوب جوسکی،گوادر کے آرگنائزر اکرم فدا،لاپتہ عظیم بلوچ کی ہمشیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حقوق مانگنے کی پاداش میں مولانا ھدایت الرحمٰن بلوچ گزشتہ تین ماہ سیپابند سلاسل ہیں۔گوادر میں ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء نافد کردیا گیا ہے،جرم صرف یہ ہیکہ مولانا ھدایت الرحمن بلوچ نے گوادر سمیت بلوچستان کے عوام کی حقوق کیلئے جرات مندانہ اور بہادری کے ساتھ آواز بلند کی ہے،سمندر لوٹوں،کرپشن،بھتہ خور اور مافیا کے خلاف تحریک عوامی حقوق کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں دو قانون نافذ ہیں ایک قانون سردار عبدالرحٰمن کھیتران کیلئے اور دوسرا قانون مولانا ھدایت الرحمن بلوچ،ماہل بلوچ اور لاپتہ افراد کیلئے ہے۔ظلم جبر،نا انصافیوں سے کوئی ملک ترقی کرتا ہے اور نا کوئی معاشرہ پروان چڑھتا ہے،ہم اس ملک اور قانون کے تحت آئین میں دئیے گئے حقوق کی بات کرتے ہیں،اگر اس ملک کے آئین و قانون کے تحت اپنا حق مانگنا غداری اور جرم ہے تو پھر یہ ملک بھی غدار ہے اور مجرم ہے جو اپنے ہی آئین اور قانون کے تحت اپنی شہریوں کو حقوق نہیں دے سکتا۔لاپتہ افراد کے لواحقین سالوں سے روڈوں،شاہراہوں اور سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،اگر لا پتہ کئیے گئے افراد مجرم ہیں انہیں منظر عام پر لاکر عدالتی کاروائی سے انہیں سزائیں دی جائیں،لاپتہ افراد کے لواحقین اپنی زندگیوں کے ہر لمحے پر اپنی پیاروں کی بازیابی کیلئے منتظر ہیں،ریلی میں مولانا ھدایت الرحمن بلوچ اور ماہل بلوچ کی رہائی،عظیم بلوچ،رفیق اومان،دین محمد بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں