منجھو شوری، معمولی تکرار پر دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت دو افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز)منجھو شوری کے علاقے میں معمولی تکرار پر دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جانبحق خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود باری شاخ کے مقام پر مبینہ معمولی تکرار پر نیچاری اور ڈومکی قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں فائرنگ کے نتیجے میں بادل ڈومکی جانبحق ہوگیا جبکہ زاہد علی اور نور خاتون گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار یوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہاسپیٹل پہنچا دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


