عالمی یوم مزدور استحصالی نظام کیخلاف منظم جدوجہد کا مطالبہ کرتا ہے۔لیبر قومی موومنٹ بلوچستان

کوئٹہ:عالمی یوم مزدور یکم مئی کی تیار یوں کے حوالے سے لیبر قومی موومنٹ بلوچستان کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر عبدالمعروف آزاد منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیبر قومی موومنٹ کوئٹہ میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی جلوس اور جلسے میں بھر پور انداز سے شرکت کرے گی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک وحید کاسی کامریڈ نسرین تاج عابد بٹ ظفرخان رند حاجی سیف اللہ ترین فضل محمد دین محمد محمد حسنی حاجی غلام دستگیر ملک نصیر شاہوانی اور دیگر عہدیدار وں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیبر قومی موومنٹ بلوچستان کے زیر اہتمام 1886 کے شکاگو کے عظیم جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 11 مئی 2023 بروز جمعرات دن دس بجے کوئٹہ میں سیمینار بعنوان یوم مئی کا تقاضہ آئندہ ا لائحہ عمل اور پارٹی پروگرام کے عنوان سے منعقد کیا جائیگا اجلاس میں اس عزم کا اعادہ و اظہار کیا گیا کہ ہم یوم مئی 1886 کے شہدا۶ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کے محنت کشو ایک ہو جاﺅ کے فلسفے کے تحت محنت کش طبقے میں شعوری مداخلت کرتے ہوئے طبقاتی جڑت قائم کرتے ہوئے اس استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔ اور لیبر قومی موومنٹ بلوچستان کو طبقاتی بنیادوں پر منظمکرتے ہوئے منظم و فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اجلاج میں تمام عہدیداروں اور ذمہ داروں کو تاکید کی گئی کو یکم مئی کے دن بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ریلی اور جلسے میں بھر انداز میں شرکت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں