بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں مونکی پوکس وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں کو مونکی پوکس وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فوری انتظامات کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بی ایم سی ہسپتال ،سول ہسپتال ،مفتی محمودہسپتال ،بے نظیر ہسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال خواتین اور مردوں کے لئے 5 تا 10 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کئے جائیںاور مونکی پوکس وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پی تیار کی جائیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمحکمہ صحت تمام ہسپتالوں کو ہائی جین سمیت دیگر ضروری سہولیات و آلات فراہم کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں