عمران مافیا ملک پر مسلط ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہے کہ عمران مافیا ملک پر مسلط ہے، حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور کرپشن تاریخی ہے، حکومت کو بتانا پڑے گا 15 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا، عمران خان پرتقریر میں جھوٹ بولتے ہیں،جب وہ تقریر کرتے ہیں تو انہیں شرم بھی نہیں آتی،وہ وزیر اعظم بات کرتاہے جس نے 20 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے گھر کر دیا،ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک نوکری بھی نہیں دی،عمران خان نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں، ہرمہینے گردشی قرضے میں حکومت اضافہ کر رہی ہے،733 ارب گردشی قرضے میں اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم کے دائیں بائیں نالائق چور بیٹھے ہیں۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کانام بدل کر احساس پروگرام رکھا، عمران خان جس پروگرام کی تختی لگا رہے تھے وہ بھی سابقہ حکومت کا پروگرام تھا، عمران خان نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ وزیر اعظم بات کرتاہے جس نے 20 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے گھر کر دیا ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک نوکری بھی نہیں دی، یہ نالائق نااہل، جھوٹے ہیں،عمران مافیا ملک پر مسلط ہے، بجلی گیس کے بلوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، آٹا چینی بحران کی تحقیقات ہونی چاہیے،جب عمران خان تقریر کرتے ہیں تو انہیں شرم بھی نہیں آتی،یہ عوام کو لیکچر دے رہے تھے، ان کی کارکردگی پشاور جاکر دیکھ لیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں