غیر جمہوری قوتوں کے سامنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر معطل کی گئی ڈیتھ اسکواڈ کی سرگرمیوں میں اضافہ ،آئے روز اغواء برائے تاوان ،چوری ڈکیتی ،واردات کا رونما ہونا ،منشیات کی کھلے عام خرید وفروخت، عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑنے ، سیاسی کارکنوں کی قتل وغارت گیری کانشانہ بنانا اور انہیں جان سے مارنے ،دھونس دھمکیاں ،خوف وہراس پھیلانا ،چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،حقیقی سیاسی ،قوم وطن دوست ،جمہوری پارٹیوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے راستے میں طرح طرح کی رکاوٹیں بنانے ،ناروا وعوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بی این پی کی جانب سے 9جون بروز منگل بلوچستان سمیت کراچی ،جیکب آباد، گھڑی خیرو،ڈی جی خان میں بھرپور احتجاجی مظاہرے منعقد ہونگے،بیان میں کہاگیاکہ حکمرانوں کی ڈیتھ اسکواڈ کے سامنے بے بسی اور خاموشی اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنا اس بات کی غمازی کرتاہے کہ وہ ان قوتوں کے سامنے بے بس ہیں اور آج بھی بلوچستان کے معاملات ان غیر جمہوری وبااختیار قوتوں کے کنٹرول میں ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کی معاملات کو دیکھتے ہوئے یہاں کے لوگوں کی مسائل ومشکلات ،بحرانوں میں اضافے کاسبب بن رہے ہیںبلکہ حکومتی سرپرستی میں سب کچھ کیاجارہاہے ،اگر انہیں حکومتی حمایت حاصل نہ ہوتی تو آج صوبے کی صورتحال یکسر مختلف ہوتی ،بی این پی یہاں کی عوام کی طاقت اور قوت رکھتاہے اور یہاں کے باشعور سیاسی عوام نے ہمیشہ پارٹی کی پالیسیوں ،سیاسی جدوجہد پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پارٹی کو اپنے مسائل کی نجات دہندہ اور حقوق کی ترجمان جماعت سمجھتے ہیںپارٹی نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق ،ان کے احساسات جذبات ان کی چادر وچاردیواری کے تحفظ ،واک واختیار کے حصول کیلئے جدوجہد کی خاطر ہمیشہ سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے غیر جمہوری قوتوں کے سامنے عوام کو کبھی بھی تن وتنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی عوامی تائید وحمایت اور اعتماد کو ٹھیس پہنچایا،بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈیتھ اسکواڈ کے مظالم کے خلاف بھرپور سیاسی وجمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں