سالک حسین نے اپنے گھر پر پولیس آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنے گھر پر پولیس آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری سالک حسین نے کہاکہ رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی،ان کو بتایاگھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی موجود نہیں،سالک حسین کاکہناتھا کہ اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔ایک اور ٹو ئٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے، حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پر ویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔


