صوبائی حکومت نے گزشتہ ایک سال میں صوبے کی مستقل اور پائیدار ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے ہیں، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ایک سال میں صوبے کی مستقل اور پائیدار ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے ہیں جن کا مقصد صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اسے مالی طور پر خودمختار بنانا ہے، اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے نہ صرف صوبے کے عوام مستفید ہونگے بلکہ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی صوبہ بلوچستان ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیر موصلاات نے کہا کہ طویل المدتی منصوبہ بندی کے باعث صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور آنے والے وقت میں بلوچستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آئے گا۔ہفتہ کے روز وزیر مواصلات سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود موجودہ حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو کامیاب بنایا ہے انہوں نے کہا کہ یکساں ترقی کے بغیر ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے جس کے لیے ہر طبقے پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں