بارش سے شادی کور ڈیم کے مین چینل ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے
گوادر(انتخاب نیوز)بارش سے شادی کور ڈیم کے مین چینل ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے,ندی میں طیغانی آنے کے باعث راستہ بند،مرمتی کام میں وقت لگے گا،ایکسئین ایری گیشن کی گفتگو تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے شادی کور ڈیم سے پسنی شہر کو پانی کی سپلائی کرنے والی مین چینل ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔محکمہ ایری گیشن زرائع کے مطابق بارش کے پانی نے چینل کو بہت سی جگہوں پر نقصان پہنچایا ہے جنھیں مرمت کیے بغیر پانی کی سپلائی ممکن نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ندی میں طغیانی آجانے کی وجہ سے مشینری کو لے جانے میں بھی دشواری کا سامناہے اور مرمتی کام بھروقت نہیں ہوسکے گا۔بتایا گیا کہ مرمتی کام میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ مسلسل بارش ہوجانے کی وجہ سے چینل کو دوبارہ مرمت کرانا مشکل ہے۔بتایا گیا آئندہ کچھ دنوں میں پسنی شہر کو پانی کی سپلائی مذید بند رہے گی۔محکمہ ایری گیشن نے پسنی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی ٹینکیوں میں جمع پانی کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں تاکہ انھیں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔


