وزیراعلیٰ بلوچستان کی خضدار میں گیارہ سالہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں گیارہ سالہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ جس پر کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی نے انچارج نور احمد اور لیویز فورس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا جنکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تین روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خضدار انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں