کیچ، فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

کیچ (انتخاب نیوز) گزشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے شاہرگ میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا۔ کیچ کے علاقے شاہرگ میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم عتیق ولد حبیب سکنہ شہرک کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات (س) کو قتل کیا۔ لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی، تاہم ابھی تک قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں