مزدوروں کا عالمی یوم، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام جلسے اور ریلیاں

کوئٹہ (آن لائن) عالمی یوم مزدوریکم مئی ڈے 2023 کے دن بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام شکاگو کے 1886ءکے عظیم جانثاروں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے منعقد کئے گئے کوئٹہ میں مرکزی ریلی ریلوے اسٹیشن چوک سے نکالی گئی چس کی قیادت فیڈریشن کے چیئرمین حاجی بشیر احمد قاسم خان نے کی جبکہ فیڈریشن کے عہدیداروں اور شامل مزدور تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے لیبر ونگز کے رہنماﺅں عبدالمعروف آزاد ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی ،عابد بٹ، ملک وحید کاسی، منظور احمد ،محمد عمر جتک، حاجی یوسف کرد، ارشد یوسفزئی ،دین محمد ،ظفر خان رند اور دیگر رہنما شریک تھے 137ویں عالمی یوم مزدور مئی ڈے کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کرگئی جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رحمت اللہ نے حاصل کی۔ جلسے کا آغاز شکاگوکے 1886 کے عظیم مزدور جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جلسے کے شرکا نے ایک منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی۔ اس کے بعد جلسے میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ جلسے کی صدارت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین بشیر احمد نے کی جلسے سے قاسم خان عبدالمعروف آزاد حاجی عزیز شاہوانی محمد عمر جتک منظور احمد عابد بٹ ملک وحید کاسی دین محمد ظفر خان فضل محمد حاجی سیف اللہ حبیب اللہ لانگو ارشد یوسفزئی اکرم گل کامریڈ یحییٰ سلطان کامریڈ تیمور عزیز لانگو کامریڈ نسرین تاج میر زیب شاہوانی ملک محمد حسین حاجی عارف بڑیچ ودیگر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے عظیم جانثاروں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1886ءکی زبردست مزدور تحریک کو یاد کرتے ہوئے اس پر روشنی ڈالی۔ رہنماﺅں نے کہا کہ آج ملک کا محنت کش طبقہ ملازمین و مزدور غریب عوام سیاسی افراتفری اداروں کی آپس میں کھینچا تانی اور معاشی بدحالی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ پٹرول گیس بجلی کے بل کی ادائیگی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں غریب شہری گندم آٹا چینی کے حصول میں کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے اور دھکم پیل میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر کے منافع بخش اداروں کو آئی ایم ایف کے کہنے پر گروی رکھ دیا گیا ہے ملک کو جان بوجھ کر ڈیفالٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین تنخواہوں پنشن اور مراعات کیلئے سراپا احتجاج ہیں ایسے حالات میں عالمی یوم مئی شکاگو کے 1886 کے عظیم جانثاروں کی یاد تازہ کرتے ہوئے جدو جہد کو تیز کرنا ہوگا اور بلوچستان سمیت ملک بھر حقوق کی جدو جہد تیز کرنا ہوگا۔ جلسے کے آخر میں تمام شرکا پر امن طور پر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں