کوہلو میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، درجنوں مویشی بہہ گئے، تیار فصلیں تباہ
کوہلو (این این آئی) کوہلو میں ایک ہفتے سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ضلع میں گزشتہ شام ماوند کے علاقے کنل میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی زد میں آکر ایک درجن کے قریب مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ماوند ،تمبو سمیت مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے سینکڑوں ایکڑ پر محیط گندم کی کھڑی تیار فصلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جس سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے کوہلو سبی شاہراہ بھی گزشتہ تین روز سے پل بہہ جانے اور مختلف حصے بہہ جانے سے تاحال ٹریفک کے آمدورفت کےلئے بحال نہیں ہوسکا ہے جس سے ضلع کاسبی سمیت اندرون بلوچستان و سندھ سے زمینی رابطہ تاحال بحال نہیں ہوسکا ہے۔
Load/Hide Comments


