جعفر آباد پولیس کی ناکامی، 9 روز بعد بھی تاجر بازیاب ہوا نہ اہلکاروں کے قاتل پکڑے گئے
اوستہ محمد (آن لائن) جعفر آباد پولیس کے لیئے سوالیہ نشان، نویں روز بھی تاجر وقار بازیاب نہ کرا سکے اور نہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کے قاتل پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوں روز قبل اوستہ محمد کے معروف تاجر حاجی محمد اسلم سومرو کے بیٹے وقار سومروکواغوا کیا گیا بلو چستان پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے جاگیر میں مسلسل آپریشن کے سلسلے کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ کر سکے باقی معبینہ طور پر گھروں کو مسمار کیا اور کچے گھروں کو آگ لگایا جبکہ فائرنگ میں دو شخص کے زخمی ہونے کہ بھی دعوی کیا جارہا ہے لیک اس سب چیزوں کے با وجود سندھ بلو چستان پولیس مسلسل ناکام ہے کیونکہ مغوی وقار سومرے کو بازیاب نہ کر پائی ہے دوسری جانب جیکب آباد اور جعفرآباد کے عوام اور تاجر اپنے کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں کہ کسی وقت کوئی اور واقع رونما ہو سکتا ہے۔


