پولیس پارٹی پر حملے کا الزام ،پرویز الٰہی کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پارٹی پر حملے کے الزام کا درج مقدمہ میں عبوری درخواست ضمانت میں 11مئی تک توسیع کردی گئی ۔جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پارٹی پر حملے کے الزام کا درج مقدمہ میں عبوری درخواست ضمانت پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر سماعت ہوئی۔پرویز الہٰی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عاصم چیمہ نے موقف اپنایا گیا ہے کہ غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، پولیس پارٹی پر پیٹرول بم پھینکنے کا الزام بھی مقدمہ میں لگایا گیا ، پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا ،وکیل نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ عدالت نے چوہدر ی پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے چو ہدری پرویز الٰہی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔


