سندھ پولیس نے بھتہ گیری اور زیادتی کی حد کردی، حکومت انصاف دلائے، آل ٹرانسپورٹ یونین خضدار
خضدار (بیورورپورٹ) آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر بابو محمد یوسف مینگل، نائب صدر عبدالرسول مینگل، جنرل سیکرٹری جاوید احمد مینگل، ماربل ایسوسی ایشن صدر نویداحمد کرد، گڈز ٹرانسپورٹر منیجران حاجی علی مراد، حاجی رحیم بخش شاہوانی, علی محمد عمرانی, عبدالرشید شاہوانی غلام سرور پندرانی, عبدالحمید چنال, غلام علی کھیازئی,عدنان ساسولی, محمد ایوب پندرانی, میر رسول بخش باجوئ, میرمحمد میروانی, عبدالستار کھیازئی, عبدالحمید نتھوانی ودیگر ٹرانسپورٹروں اور یونین عہداروں نے خضدار پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہی کہ سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان کی مال بردار گاڑیوں کو ناجائز تنگ کرنے اور جان بوجھ کر ڈرائیوروں کو بے عزت اور زدو کوب اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں صوبہ سندھ پولیس کا خضدار کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ بھتہ وصولی زبردستی ڈرائیوروں سے بھاری رقم طلب کرنے اور انکار پر گزشتہ روز سے ٹرانسپورٹروں کو ربی پل علی آباد چوکی شہدادکوٹ کے مقام پر سندھ پولیس بلاجواز روکے رکھا ہے، چھ دن کے اس طویل مدت میں ٹرانسپورٹر ڈرائیور بغیر کھانے پینے کی سہولت سے بے یارومددگار سڑک پر شب و روز تڑپ رہے ہیں، مقررین نے کہا کہ سندھ پولیس بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کو پاکستانی نہیں سمجھ رہی، اب ایسی صورتحال میں سندھ پولیس کی جانب سے ان محنت کش ڈرائیوروں سے ناجائز رقم طلب کرنا ڈرائیوروں کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں ہے، بلوچستان کے محنت کش طبقہ کا گزر بسر انہی گاڑیوں پر ہے، انکے بال بچے بھوک وافلاس سے سے مرجائیں گے۔ سندھ پولیس نے بھتہ گیری، رشوت ستانی اور ظلم وزیادتی کی حد کردی ہے وہ دن دور نہیں اگر سندھ پولیس اپنے ناروا رویہ کو نہ روکا گیا تو بلوچستان بالخصوص ضلع خضدار کے عوام ڈرائیور اور ٹرانسپورٹر شاہراہوں پر غیراعلانیہ مدت تک روڈ بندکرکے سندھ پولیس کےخلاف شدید احتجاج کرینگے اور سندھ سے آئے ہوئےتمام گاڑیوں کو بلوچستان کے شاہراہوں سے گزرنے نہیں دیں گے ایسی صورت میں تمام تر ذمہ داری سندھ پولیس اور سندھ حکومت پر عائد ہوگی مقررین نے وزیراعلی بلوچستان, وزیر اعلی سندھ، گورنر بلوچستان، ایم این اے سردار اخترجان مینگل، ایم پی اے چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری، کورکمانڈر بلوچستان, چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگر حکام سندھ وبلوچستان سے مطالبہ کیا ہے سندھ پولیس کی مذکورہ بالا اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ناجائز ناروایہ کے خلاف فوری ایکشن لیکر بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کو انکی ظلم وزیادتیوں سے چھٹکارادلائی جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کریں گے۔


