اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں 40 ہزار سے زائد افراد نے نماز جمعہ ادا کی
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار سے زائد افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق قبلہ اول میں نماز جمعہ پڑھنے والوں میں فلسطین اور دیگر ممالک سے زائرین شامل تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قید میں فلسطینی خضر عدنان اور نابلس شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ اس موقع پر خواتین نے مسجد اقصٰی میں آنے والے نمازیوں میں روایتی فلسطینی حلوہ تقسیم کیا۔
Load/Hide Comments


