اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

غزہ (صباح نیوز)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے کارروائی کے دوران فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق دونوں افراد کی عمر 22 سال تھی جنہیں سینے، پیٹ اور گردن میں گولیاں ماری گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں