بلوچستان کے علاقے گشکور سے دو بھائی سراج اور مہران لاپتہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے گشکور سے مزید دو بھائیوں سراج اور مہران لاپتہ۔ دونوں بھائیوں کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ سراج پہلے ہی آئی ای ڈی کا شکار ہو چکا تھا، جبکہ مہران متحدہ عرب امارات میں کام کر رہا تھا اور کام پر آیا تھا۔ اس حوالے سے سراج اور مہران کے اہلخانہ کا موقف سامنے آیا ہے کہ سراج اور مہران دونوں بھائیوں کو دو دن پہلے گیشکور فوجی کیمپ میں طلب کیا گیا۔ تب سے دونوں بھائیوں کی کوئی خیر خبر نہیں۔ اہلخانہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ سراج اور مہران کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے اور انہیں بحفاظت بازیاب کیا جائے۔
Load/Hide Comments


