بجٹ اور عملہ ہونے کے باوجود مکران کوسٹل ہائی وے پر ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی سروس شروع نہ ہوسکی
گوادر :ہینڈسم بجٹ،تربیت یافتہ عملہ اور کم از کم 2 ایمبولنسس موجود ہونے کے باوجود مکران کوسٹل ہائیوے پر 1122 کی سروس شروع نہ ہو سکا.یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائیوے روٹ پر پنجاب طرز کا 1122 ایمرجنسی سروس کو روع کرنے کیلئے گزشتہ ماہ 9 اپریل 2023ءکو پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں جناح اسپتال کراچی سے ریسکیو 1122 کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیا تھا. اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر کے علاوہ پروجکٹ کوآرڈینیٹر ای آر سی مکران کوسٹل ہائیوے ریحان حمید، ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ اور ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر منیر بلوچ بھی موجود رہے تھے اس موقع پر ریسکیو سروس 1122 کو جلد از جلد شروع کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر نے ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدالواحد سے دو عدد ایمبولنس بھی فراہم کرنے کے احکامات دیئے تھے جس پر ڈی ایچ او گوادر نے وہ دونوں ایمبولنس اسی وقت 1122 سروس کے زمہ داروں کے حوالے بھی کردیئے تھے. لیکن کم از کم دو عدد ایمبولنس‘ وافر بجٹ اور تربیت یافتہ عملے کے ہوتے ہوئے بھی ایک ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال ریسکیو 1122 سروس کی شروعات نہ ہوسکا ہے حالانکہ گوادر سے لے کر لسبیلہ تک آئے روز روڑ حادثات ہوتے رہتے ہیں اور اس پانچ سو کلومیٹر طویل روٹ میں پسنی زیروپوائنٹ ٹراما سینٹر کے علاوہ کہیں پر بھی ایمرجنسی سینٹر قائم نہیں ہے جہاں پر حادثات کی صورت میں زخمیوں کو طبی یا ایمرجنسی مدد پہنچایا جاسکے لہٰذا ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی اور ڈپٹی کمشنر گوادر سے اتماس ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے کر مکران کوسٹل ہائیوے روٹ پر جلد سے جلد ریسکیو سروس 1122 کو فعال بنانے کا پابند بنائیں جن کے پاس سروس شروع کرنے کے تمام تر تیاریاں پہلے سے مکمل ہیں بصورت دیگر محکمہ ہیلتھ گوادر کے دونوں ایمبولنس کو ان سے لے کر واپس محکمہ صحت گوادر کے حوالے کیا جائے تاکہ کم از کم یہاں کسی مجبور مریض کو کراچی منتقل کروانے کے کام آسکیں۔


