امریکی خاتون کے بینظیر بھٹو پر الزامات، مقدمہ کیلئے پیپلز پارٹی نے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کی طرف سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر الزامات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون کی طرف سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر الزامات لگانے کے بعد پیپلز پارٹی کی اسلام آباد کی مقامی قیادت نے اندراج مقدمہ درج کی درخواست دیدی ہے۔ درخواست اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن جج کو درخواست دی۔ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی خاتون کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے امریکی خاتون کیساتھ ساتھ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں