بلوچستان ہائیکورٹ کے اسٹے کے باوجود کسٹم کا چینی کی نیلامی کی تاریخ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، تاجروں کا رد عمل

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حضرت علی اچکزئی ،قیوم آغا ،میر یاسین مینگل ،حاجی سعداللہ اچکزئی ،حاجی ہاشم کاکڑ ،عبدالخالق آغا ،حاجی ظفر کاکڑ ،حاجی حمداللہ ترین ،دوست محمد آغا ،حاجی خدائیدوست ،خرم اختر ،حاجی ودان علی کاکڑ ،عطامحمد کاکڑ ،ظہور آغا ،حاجی محمد یونس ،نقیب کاکڑ ،عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ ، نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ بلوچستان عدالت کے اسٹے کے باوجود کسٹم اور کسٹم انٹلیجنس کے حکام چینی کی نیلام کے تاریخ دینا سمجھ سے بلا تر ہے جس میں خضدار واشک اور کوئٹہ کے چینی شامل ہے عدالت عالیہ نے 17 تاریخ تک پورے بلوچستان کے چینی کے نیلامی روک دی ہے اور 17 تاریخ تک کسٹم اور کسٹم انٹلیجنس اور دیگر اداروں کو کارروائی سے رک دیا ہے مگرکسٹم اور کسٹم انٹلیجنس کے حکام کارروائی سے باز نہ آر ہے اور دن رات چھاپے لگا رہے ہےں جبکہ دوسری طرف کروڑوں روپے مالیت کی چینی بغیر کسی وجہ کے قبضے میں لی جارہی ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے جبکہ اکثر گوداموں پر چھاپے مار ے ہے اور مختلف گوداموں کو رات کے اندھیرے میں چھاپے مار کر سیل کیا گیا ہے جوقابل تشویش عمل ہے ۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ ان واقعات کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہےں جبکہ ہفتہ 6 مئی سے صوبے بھر میں چینی سے منسلک ڈیلروں نے چینی نہ منگوانے پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور جب تک آسان پالیسی کا اعلان نہیں کیا جائے گا اس وقت تک صوبے بھر میں چینی نہیں منگوائی جائے گی مرکزی انجمن تاجران چمن کے صدر صادق اچکزئی نے چمن شہر میں چینی نہ فروخت کرنے کا ہڑتال کا اعلان کیاہے چمن کے تاجر برادری کو کہا ہے کہ چینی فروخت نہ کرے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے کہا ہے کہ چینی کے ڈیلروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا اور چھاپے مارنے کاسلسلہ نہ روکا گیا اور اسان پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا تو صوبے بھر میں پھرپور احتجاج شٹرڈاون ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پرس کانفرنس کے زریعے کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں