کوئٹہ تین خواتین سمیت 14ملزمان گرفتار
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے کارندوں اغواءکار، مفرور منشیات فروشوں سمیت تین خواتین اشتہاری سمیت 14ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکل منشیات برآمد کر لی ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ نیو سریاب کے ایس ایچ او خیر محمد سمالانی نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان قدیر ، وحید، قدیر، محمد اسحاق، اور موٹر سائیکل چھیننے والے لیاقت علی کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی موٹر سائیکل نقدی کیبل گیزر راڈ سینیٹری کا سامان موبائل فون برآمد کر کے قبضے میں لے لیا، اسی طرح قائدآباد پولیس نے بلا ل کے قبضے سے 380گرام چرس، گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مغویہ (ف) کو بازیاب کراکر ملزم وسیم عباس کو گرفتار کر لیا، دوسری کارروائی میں احسان اللہ اور عبداللہ کو بھی ہراست میں لے لیا سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے بخت محمد کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راﺅنڈ قبضے میں لے لئے ، کینٹ پولیس نے موسیٰ کے قبضے سے 550گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا، جناح ٹاﺅن پولیس نے تین خواتین اشتہاری ملزمہ جن میں بینظیر ، زیب النساءاور صابرہ بی بی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے


