نیب بلوچستان کو واشک میں کرپشن نظر نہیں آتی،میر زابد ریکی

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ نیب بلوچستان کو واشک میں اربوں روپے کی کریشن کا نوٹس لیکر سابق وزیراور ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف تحقیقات کرنی چاہیے،واشک میں اربوں روپے کی اسکیمات میں کوئی کام نہیں ہوا جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے چیئر مین نیب اور دائریکٹر جنرل نیب بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ واشک میں کرپشن کا نوٹس لیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے جو بنیادی سہولیات سے محروم ہے گزشتہ 15سال کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات نے واشک میں اربوں روپے کے کام صرف کاغذات میں کئے جبکہ سابق وزیراور ایکسین نے ملی بھگت سے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے لیکن نیب بلوچستان کو یہ سب کچھ نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی نیب سے واشک میں بدعنوانیوں کے حوالے سے رابطہ کیا تھا لیکن اس کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اب ایک بار پھر چیئر مین نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ واشک میں کرپشن کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بدعنوانیوں کی تحقیقات کریں اور اربوں روپے کی کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں