وفاق کوئٹہ کراچی شاہراہ پروجیکٹ پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے وعدہ وفا کرے، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں کراچی سے کوئٹہ روڈ ڈوئلیشن پراجیکٹ کو شامل نہ کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفا قی حکومت اس سلسلے میں بی این پی کے ساتھ کیا گیا وعدہ وفا کرے اپنے جاری میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے کو ئٹہ کرا چی روڈ کی ڈوئلیشن منصوبے کے بارے میں بی این پی کے قائدین سے وعدہ کیا تھا مگر اب اس وعدے سے حکمران پیچھے ہٹ گئے ہیں جو شرمناک فعل ہے کیو نکہ کو ئٹہ کرا چی شا ہرا ہ پر پیش آ نے والے حادثات میں دہشت گردوں کے حملوں سے زیادہ لو گ جا ن سے گئے ہیں۔پچھلے سال کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ اس سڑک پر بے شما ر لو گ لقمہ اجل بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلوچستان کے وسائل سے پورا ملک چلتا ہے لیکن افسوس اسلام آباد میں بیٹھے حکمرا ن سابقہ حکمرا نوں کی جیسی ذہنیت رکھتے ہیں اور انہیں بلو چستان میں محفوظ شاہرا ہ تک منظور نہیں سردار اختر جان اور بی این پی اس معاملے پر سخت موقف اپنائیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کبھی بھی اصولوں کی سیاست پر سودا بازی نہیں کرے گی اگر ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے بلوچستان کے عوام نے ہمیں اس لئے منتخب کیا ہے کہ ہم ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردا رادا کریں وفاقی اور بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کیساتھ زیادتی نہ کریں اگر ایسا کیا گیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی دیگر جمہوری قوتوں کیساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں