وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے طلبہ کیلئے فری لیپ ٹاپ کا کوٹہ دگنا کردیا گیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے طلبہ کے لیے خوشخبری پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم کی کاوشوں سے وزیراعظم شہباز شریف صاحب کی ہدایت پر بلوچستان کے طلبہ کیلئے فری لیپ ٹاپ کا کوٹہ دگنا کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان شازہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وفاقی حکومت، بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان نعیم کریم نے اظہار خیال لرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام کے نمائندے بن کر ان کی ہر ممکن خدمت کرتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں