اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی اسکول مسما ر کرنے پر صدمہ ہے، یورپی یونین
برسلز : یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی اسکول مسمار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اسکول مسمار کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینیوں کے لیے کام کرنے والے یورپی یونین کے وفد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اسکول مسمار کرنے کے اقدام پر صدمے کی کیفیت میں ہے۔ وفد نے کہا کہ عمارت کو گرانا عالمی ضابطوں کے مطابق غیر قانونی تھا، یہ اقدام فلسطینی آبادی کے مصائب میں مزید اضافہ کرے گا اور اس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments


